حسن ابدال،بابا گرونانک کی جنم دِن کی تین روزہ تقریبات اِختتاز پذیر

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سکھ یاتری کو ریلوے اسٹیشن پر الوداع کیا

پیر 26 نومبر 2018 22:53

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2018ء) بابا گرونانک کی جنم دِن کی تین روزہ تقریبات اِختتاز پذیر ہوگئیں ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سکھ یاتری کو ریلوے اسٹیشن پر الوداع کیا۔پاکستان میں جتنا پیار اور محبت ملی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے،بہترین اِنتظامات پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر کے شکرگزار ہیں ،دونوں ملکوں کی عوام آپس میں محبت رکھتی ہے ۔

ریلوے سٹیشن پر الوداعی موقع پر انڈین سکھ یاتریوں کے تاثرات۔تفصیلات کے مطابق سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک دیو جی مہاراج کے جنم دِن کیتین روزہ تقریبات یہاں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میںگزشتہ روزرسم بھوگ کے بعد اِختتام پذیر ہوگئیں جس کے بعداِنڈیا سے آئے ہوئے تقریباًساڑھے تین ہزار کے قریب سکھ یاتری 3خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال سے ننکانہ صاحب کے لئے روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں کی پہلی ٹرین سہ پہر ساڑھے تین بجے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اِنڈین سکھ یاتریوں کو الوداع کیا اور واپس جانے والے سکھ یاتریوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے جس پر سکھ یاتریوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شکریہ ا دا کیا۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گوردوارہ پنجہ صاحب میں سکھ یاتریوں کی شکایات پر فوری طور پر 3خصوصی ٹرینوں میں اضافی کوچز اور پانی کا ٹینکر لگانے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد اضافی کوچز اور پانی کا ٹینکر لگادئیے گئے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں