اٹک کا لٹریسی ریٹ 100 فیصد پر لایا جائے گا، ایمان طاہر

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:34

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہرنے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ ضلع اٹک کا لٹریسی ریٹ 100 فیصد پر لایا جائے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے حصول کیلئے محکمہ تعلیم کے حکام کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی اولٹریسی میمونہ انجم کی دعوت پر حکومت پنجاب محکمہ لٹریسی کے زیرِ انتظام یونین کونسل ناڑہ اور یونین کونسل تراپ میں چلنے والے غیررسمی سکولوں کے دورہ پر کیا،اس موقع پر طلبا، والدین اسکول سٹاف اور محکمہ لٹریسی کے عہدیداران سے بات جیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ملکر ضلع اٹک میں لٹریسی ریٹ 100 فیصد پر لایا جائے گا، بدلتے وقت نے بچوں کی تعلیم کا انداز دنیا بھر میں بدلا، اب انداز تعلیم کو بھی بدلنا ہوگا، اساتذہ کے ساتھ والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ بچوں کی نفسیات و فطرت پر توجہ دیں ، ننھے بچوں، بچیوں میں ریفرشمنٹ باکسز و اسٹیشنری کٹس تقسیم کرتے وقت انکے معصوم چہروں پر بکھرنے والے رنگ اور انکی خوشی دیکھنا ناقابل بیان ہے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں