حسن ابدال ،چور دکان کے تالے توڑ کر دو لاکھ روپے کے موبائل لے اڑے

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:34

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) نامعلوم چور تالے توڑ کر دو لاکھ روپے کے موبائل چوری کرکے لے گئے ۔

(جاری ہے)

فاضل حسین شاہ ولد حفاظت حسین شاہ قوم سید سکنہ محلہ سخی نگر حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس نے مدینہ موبائل زون کے نام سے مین بازار حسن ابدال میں دوکان بنا رکھی ہے وہ دوکان بند کرکے گھر چلا گیا تھادوسرے روز صبح میں دوکان کھولنے کے لیے گیا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دوکان کھلی ہوئی تھی، پڑتال سامان کرنے پر 35 موبائل فون مختلف کمپنیوں کے مالیتی تقریباً 2 لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے اے ایس آئی کاشف اعجاز نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں