غورغشتی کے قریب گاڑی غازی بروٹھہ نہر میں جا گری، انچارج چوکی برھان سب انسپکٹر محمد ازرم خان جاں بحق ہو گئے

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:41

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) غورغشتی کے قریب گاڑی غازی بروٹھہ نہر میں جا گری جس سے انچارج چوکی برھان سب انسپکٹر محمد ازرم خان بہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے انچارج ڈاکٹر میاں محمد اشفاق اور پولیس ٹیموں کے ہمراہ گاڑی نہر سے نکال لی جبکہ سب انسپکٹر محمد ازرم کی لاش کیلئے تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

انچارج چوکی برھان گزشتہ رات اکیلے اپنی ذاتی کار پر گھر کیلئے روانہ ہوئے، کار دوسرے انٹر چینج سے باہر نہ نکلی تو موٹروے پولیس نے رات گئے تحقیقات کیں تو پل پر موجود غازی بروٹھہ کے سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ایک کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی ہے، پل کا کچھ حصہ ٹوٹا ہوا اور کار کے ٹائر کے نشان بھی موجود تھے۔ اس پر پولیس اور ریسکیو 1122 نے کار کو تلاش کر لیا جبکہ سب انسپکٹر محمد ازرم کی لاش کی تلاش کیلئے غوطہ خور پارٹیاں مصروف عمل ہیں۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں