حسن ابدال کے علاقہ جھاری کس کے قریب کوچ اور سوزوکی کیری وین میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:43

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ جھاری کس کے قریب کراچی کوچ اور سوزوکی کیری وین میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال جھاری کس کے قریب ثاقب، اسد اور ڈرائیور عباس سکنائے ناڑہ اپنے عزیز کو سوزوکی کیری وین میں ایئرپورٹ سے لینے جا رہے تھے کہ جھاری کس کے قریب کوچ سے تصادم ہو گیا، حادثہ کوچ کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، ثاقب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اسد اور عباس شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں