حسن ابدال، مختلف کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار، 100 کپی شراب ، 5200 گرام چرس برآمد

منگل 18 دسمبر 2018 19:19

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) اٹک پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران مختلف کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار، 100 کپی شراب ، 5200 گرام چرس برآمد،پستول30 بور معہ 2 روند، 1 خنجر ، 80 بوتل جعلی شہد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک سب انسپکٹر مظہر حسین کی زیر نگرانی پولیس تھانہ سٹی اٹک نے دوران گشت ملزم محمد رمضان عرف ایس پی ولد ظہور احمد قوم راجپوت سکنہ ایچ بلاک اٹک شہر سے 10 کپی شراب برآمد کی جو مزید تفتیش پر ملزم نے اے ایس آئی حبیب الرحمن تھانہ پنڈی گھیب نے مسمی محمد ارسلان ولد محمد سرفراز قوم آرائیں سکنہ محلہ عثمانیہ پنڈی گھیب سے پسٹل 30 بور معہ 2 روند برآمد کر لئے،اے ایس آئی محمد زاہد چوکی ہٹیاں نے دوران تفتیش مقدمہ نمبری375/18 بجرم 382ت پ تھانہ حضرو میں گرفتار برریمانڈ جسمانی ملزم عاطف علی ولد محمد ارشد سکنہ خودہ حسن ابدال سے واردات میں استعمال ہونے والا خنجر برآمد کر لیا جبکہ اے ایس آئی کاشف اعجاز تھانہ سٹی حسن ابدال نے دوران گشت و پڑتال مسمیان محمد اسلم ولد مانی خان اور شہباز خان ولد جہانگیر خان اقوام پٹھان سکنائے پائی خیل میانوالی کو کرایہ داری کوائف تھانہ میں نوٹ نہ کروانے کے جرم میں گرفتار کیا تو مسمیان نے بتایا کہ انہوں نے گھر میں جعلی شہد بنانے کا کارخانہ بھی بنایا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں