حسن ابدال ،ڈاکوؤں نے سعودی عرب سے چھٹی پر آنے والے شخص کو راستے میں لوٹ لیا

ہفتہ 29 دسمبر 2018 19:53

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2018ء) ڈاکوؤں نے سعودی عرب سے چھٹی پر آنے والے شخص کو راستے میں لوٹ لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق تحصیل وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ کے رہائشی محمد افضل ولد نذیر احمدنے تحریری درخواست دی کہ مورخہ 19.11.18 کو 1 سال بعد سعودی عرب سے چھٹی لیکر اپنے ساتھی علی حسن ولد غلام حسین سکنہ کوٹلہ قاسم لالہ موسیٰ ضلع گجرات کے ساتھ سعودی عرب سے راولپنڈی پہنچا اور منڈی موڑ سے گجرات گوجرانوالہ جانے کیلیے گہرے نیلے رنگ کی ہائی ایس میں بیٹھے اور ہائی ایس میں پہلے سے 7 افراد بیٹھے ہوئے تھے ہمیں راستوں سے واقفیت نہ تھی جسکی وجہ سے گاڑی والا ہمیں جی ٹی روڈ سے لیکر حسن ابدال کی طرف آگیا اور موٹر وے پل انٹرچینج برہان پہنچ کر ہماری سیٹ سے پیچھے بیٹھے تین اشخاص نے ہم دونوں کے سروں پر کپڑے ڈال لیا اور ہماری ساتھ بیٹھے کنڈیکٹر نے میری جیب سے اور علی حسن کی جیب سے رقم اور میرے 4 عدد قیمتی موبائل اور علی حسن سے 3 عدد قیمتی موبائل زبردستی چھین لئے اور ہمارے 4 عدد قیمتی سامان کے بیگ بھی چھین لئے اور ہمیں گاڑی سے نیچے اتار دیا اور گاڑی بھگا کر لے گئے وقوعہ کی اطلاع چوکی برہان انچارج کو دی اور سارا واقع بیان کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میں مصروف رہا۔میرے اور میرے ساتھی علی حسن کیساتھ نامعلوم ہائی ایس ڈرائیور کنڈیکٹر اور 5 کس نامعلوم اشخاص جو ہائی ایس میں سوار تھے زیادتی کی ہے جسکی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اے ایس پی /ایس ڈی پی او سرکل حسن ابدال اظہر خان نے فوری ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دیکر انکو ٹاسک دیا کہ جلد از جلد جملہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نا معلوم ملزمان و ہائی ایس کو ٹریس کر کے انکے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کیا جائے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں