حسن ابدال، بجلی چورگرفتار،مقدمہ درج

منگل 1 جنوری 2019 23:34

حسن ابدال ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) نور الہی اسسٹنٹ منیجر آئیسکو آپریشن سب ڈویڑن حسن ابدال نے چٹھی نمبری51- 3149 مورخہ 31.12.18 برخلاف اون علی ولد حیدر زمان اسلام پورہ بجلی میٹر بنام شبیر احمد ولد ولی رحمان ساکن اسلام پورہ حسن ابدال بھجوائی کہ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ زیر دستخطی کے دفتر کی DETECTION TEAM نے دوران چیکنگ حوالہ نمبر 142180154000-01 میٹر بنام شبیر احمد ولد ولی رحمان محلہ اسلام پورہ کا بجلی میٹر چیک کیا تو دیکھا کہ اون علی ولد حیدر زمان (ویلڈر) نے بجلی میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ کنکشن جوڑ کر چوری سے ویلڈنگ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

جسکی درخواست پر اے ایس آئی اشفاق احمد تھانہ سٹی حسن ابدال نے مقدمہ کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں