حسن ابدال، امن و امان کے حوالے سے سال2018اٹک ضلع کے لیے بہتر ثابت ہوا، رپورٹ

ہفتہ 5 جنوری 2019 22:17

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) ضلع اٹک پولیس کی 2018میں شاندار کارکردگی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم اور امن و امان کے حوالے سے سال2018اٹک ضلع کے لیے بہت بہتر ثابت ہوا گزشتہ سال میں اسلحہ ناجائز کے 622مقدمات درج کئے جن میں 623 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنکے قبضہ سے 577 پسٹل 27 ریوالور، 10 رپیٹر 12 بور، 22 رائفلز، 25 کلاشنکوف، 36 چھریاں /چاقو دیگر اسلحہ میں 62 کاربین و مختلف اسلحہ ناجائز کے علاوہ 43865 روند برآمد ہوئے،منشیات کے ٹوٹل 552 مقدمات میں 584 ملزمان کو پابند سلاسل کر کے انکے قبضہ سے 475 کلو گرام سے زائد چرس گردہ، 3 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 9 کلو افیون، 4567 بوتل شراب کے علاوہ 10 شرابیوں کو پکڑا گیا اسی طرح قمار بازی ایکٹ کے تحت 98 مقدمات درج ہوئے جن میں 756 ملزمان سے 13517790مالیتی رقم برآمد کر کے ملزمان کو چالان عدالت کیا گیا مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کی خصوصی مہم میں 213 گرفتار کئے گئے جن میں کیٹیگری A کے 81 اور کیٹیگری B کے 132 مجرم ا شتہاری شامل ہیں دوسری جانب مقدمات مال کے گینگز ٹوٹل 41 گرفتار کئے جن میں متعدد بیب الصوبائی گینگ بھی شامل ہیں جو ٹوٹل 132 ارکان پر شامل تھے جنکے قبضے سے 7465500 روپے نقد رقوم، 198 موبائل فونز، 61 موٹر سائیکلز سرقہ شدہ، 03 گاڑیاں سرقہ شدہ، 49 پسٹل، 9 رائفلز، 412 ٹوٹل روند، 8 راس گائے و بھینسیں اور 5 راس بکریوں کے علاوہ طلائی زیورات لیپ ٹاپ و گھریلو استعمال کی بے شمار اشیاء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

IGPپنجاب کی طرف سے چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کاروائیوں میں 316 سابقہ ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا گیا 02 ملزمان کیخلاف غنڈا ایکٹ،23 ملزمان کو دفعہ54 ض ف کے تحت اور 38 ملزمان کے خلاف مختلف کلندرہ جات کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی۔اٹک پولیس کی اس شاندار کاکردگی پر اٹک کی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے بھی اچھی کارکردگی پر افسران و ملازمان کو تعریفی اسناد و نقد رقوم سے نوازا جن سے افسران و ملازمان کے حوصلے مزید بلند ہوئے اور انہوں نے سال رواں میں بھی انہی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر اٹک کی عوام کی خدمت کرنے اور انکی جان مال و عزت کی حفاظت کرنے کا عہد کیا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں