حسن ابدال،ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق ،8افراد زخمی

زخمیوں میں سے 02کو اِنتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفرکردیا گیا

پیر 7 جنوری 2019 23:29

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2019ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 08افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں سے 02کو اِنتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفرجبکہ دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال اور حضرو منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میںپیش آنے والے ٹریفک کے دلخراش حادثہ میںتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے احمد دین خان روڈ پر پیدل چلنے والے نوجوان رحمن ولد منور سکنہ محلہ مہر آباد حسن ابدال کو کچل دیا جس سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ تھانہ سٹی ہی کی حدود میں ہونے والے دوسرے حادثہ میںلاری اڈا کے قریب رانگ سائیڈ سے آنے والی سوزوکی نمبر RIS,2032 جسے ڈرائیورامیر جان سکنہ سرائے گدائی ہریپور چلا رہا تھا نے موٹرسائیکل سوار گل زمان سکنہ حسن ابدال کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جائے حادثہ پر موجود افرادنے زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سوارتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدل منتقل کیا جبکہ تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں ہونے والے تیسرے حادثہ میں مسافر ہائی ایس سوزوکی کیری کو بچاتے ہوئے مخالف سڑک پر چڑھ گئی اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں 07افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال اور حضرو منتقل کردیا گیا جبکہ 02افراد کو اِنتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔تھانہ سٹی اور تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے تینوں حادثات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں