حسن ابدال،دِن دیہاڑے چوری کی واردات ،نامعلوم چور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لے اُڑے

جمعہ 11 جنوری 2019 19:43

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) حسن ابدال میںدِن دیہاڑے چوری کی دلیرانہ واردات ،نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لے اُڑے ۔اہل خانہ بازار سے واپس آئے تو گھر کے تالے کٹے ہوئے تھے جبکہ طلائی زیورات اور نقدی غائب تھی۔تھانہ سٹی حسن ابدال میں مقدمہ کے اِندراج کے لئے درخواست دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں واقع محلہ چوہدریاں میں گزشتہ روز راجہ صفدر کے گھر میں دِن دیہاڑے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 40ہزارروپے کی نقدی چوری کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اہل خانہ کی بازار سے واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان وغیرہ بکھرا پڑا تھا ،راجہ صفدر نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں چوری کے مقدمہ کے اِندراج کے لئے درخواست دیدی ،پولیس مصروفِ تفتیش ہے ۔دوسری جانب شہر میں چوری ڈکیٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں