حسن ابدال، رکشہ اُلٹنے سے کمسن لڑکا جاں بحق

اتوار 24 فروری 2019 20:20

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2019ء) حسن ابدال،جی ٹی روڈ پر رکشہ اُلٹنے سے کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔جاں بحق لڑکے کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں واقع جی ٹی روڈ جلو کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے 12سالہ لڑکا عاصم علی ولد صداقت علی سکنہ دولیاں واہ جاں بحق ہوگیا۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردی گئی۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں