پاکستان پرامن ملک ہے جہاں تمام شہریوں کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت ہے، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان

منگل 23 اپریل 2019 23:42

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان پرامن ملک ہے جہاں تمام شہریوں کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت ہے، پاکستان میں رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر شہریوں میں کوئی تقسیم نہیں ہے،ایسٹر اور بیساکھی میلے کی خوشیوں میں ہم اپنے مسیحی اور سکھ بھائیوں کے ساتھ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سرسید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بیساکھی میلے اور ایسٹر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان سابق ڈائریکٹر ایریا اسٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی تھے جبکہ ان کے ہمراہ سابق ڈی جی الیکشن کمیشن آف پاکستان راجہ غیاث الدین بلبن، معروف دانشور اور محقق نورمحمد نظامی، گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار پریتم سنگھ اور مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے پال گل اور شرجیل صاحب نے تقریب میں شرکت کی۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں