حسن ابدال، حق کی خاطر اپنی اولاد کی قربانی بھی دینی پڑے تو اس سے دریغ نہیں کرنا چاہیے، پیر محمد اشفاق

بدھ 11 ستمبر 2019 18:43

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سجادہ نشین دربار عالیہ سلطانیہ برھان شریف پیر محمد اشفاق احمد نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ اسلام نے اللہ کی راہ میں اپنا سر کٹا کر اہلبیت کے مشن کی تکمیل فرما دی کیونکہ وہ مشن سچائی کامشن تھا، ہمیشہ کی سچائی کا ساتھ دینے پر سر کٹانا پڑتا ہے ، اس مشن اور حق کی خاطر اپنی اولاد کی قربانی بھی دینی پڑے تو اس سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بات انھوں نے پیغام کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے پیر زادہ محمد اشتیاق نے بھی خطاب کیا پیر محمد اشفاق احمد نے کہا کہ مقام محبت اور مقام عشق میں جان کا نذرانہ پیش کرنے کا نام عشق ہے، ہم عشق حسین علیہ اسلام کا پرچار کرتے ہیں انکی ذات مقدم رہنی چاہیے، شہداء کربلا بالخصوص حضرت امام حسین علیہ اسلام کا معرکہ حق وباطل کا معرکہ تھا باطل مٹ گیا اور حق غالب آکر رہا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کو ختم کیا جارہا ہے، اس وقت ہمیں اپنے بھائیوں کیلئے گردن کٹانے سے گریز نہیں کرنا چاہیے، وہ ہمارے بھائی بہن ہیں انکی تکلیف محسوس کریں اور عملی طور پر انکی مدد کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں