حسن ابدال ،نامعلوم شخص کی فائرنگ،موٹرسائیکل سوار زخمی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:50

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) حسن ابدال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ،موٹرسائیکل سوار زخمی۔زخمی ہونے والے کو گولی ٹانگ میں لگی،تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل ۔زخمی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر۔وقوعہ کی اِطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،تفتیش شروع ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی پولیس چوکی جھاری کس کی حدود میںاپنی پھوپھی کے گھرپنڈ مہری تحصیل حسن ابدال میں رہائش پذیر شبیر ولد سفیر سکنہ حطار تحصیل وضلع ہری پور گزشتہ روز شام 7بجے کے قریب موٹرسائیکل پر شاہیا لنگ روڈ سے گزرتے ہوئے نامعلوم شخص کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

نامعلوم شخص کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے گولی شبیر کی بائیں ٹانگ میں لگی جسے زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا جہاںابتدائی طبی امداد کے بعد اُسے راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔وقوعہ کی اِطلاع ملنے پر تھانہ صدر حسن ابدال جھاری کس چوکی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں