حسن ابدال،پولیس کا چھاپہ ،کریش پلانٹ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزبارودی مواد اور تار برآمد،02افراد گرفتار

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:23

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پولیس کا چھاپہ ،کریش پلانٹ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزبارودی مواد اور تار برآمد،02افراد گرفتار ۔گرفتار افراد غیر قانوی طور پر ڈرل کرکے دھماکہ خیزبارودی مواد سے پہاڑ توڑنے میں مصروف تھے ۔گرفتارملزماندھماکہ خیز بارودی مواد کا کوئی لائسنس پیش نہ کرسکے۔پولیس نے کریش پلانٹ سے دھماکہ خیزبارودی مواد اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ہفتہ کے روز درہ مارکیٹ ببرکی پتھر گڑھ روڈ کے قریب واقع شاہ جی کرش پلانٹ پر چھاپہ مارا جہاں پر موجود 02افرادڈرل مشین کے ذریعے سوراخ کرکے پہاڑ توڑنے کے لئے بارودی مواد سے دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موثر حکمت عملی سے پہاڑ کو بارودی مواد سے توڑنے والے 02افراد امتیاز ولدنور محمد سکنہ بوٹا تحصیل وضلع اٹک اور محمد مشتاق ولد میاں عبداللہ محلہ پرانی بھٹیاں چک نمبر 68شاہ کوٹ تحصیل صفدر آباد ضلع شیخوپورہ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے پلاسٹک کے توڑے میں موجود 78عدد ڈیٹونیٹر اور مومی شاپر میں موجود 33عددبارودی مواد وابکس ،11عدد بارودی مواد وابکس چھوٹے اورڈیڑھ سو میٹر سیفٹی فیوز تاربرآمد ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے بارودی مواد کا کل مجموعی وزن تقریباً 5کلو گرام ہے ،کرش پلانٹ سے گرفتار ملزمان پولیس کو دھماکہ خیز بارودی مواد سے متعلق کسی قسم کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کرسکے۔

گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ کرش پلانٹ کا مالک قاسم شاہ ولد پھل شاہ سکنہ پریم نگر نزد بسال چوک اٹک شہر نے دھماکہ خیز بارودی مواد سے پہاڑ توڑنے لے لئے اجازت نامہ کی درخواست دی ہوئی ہے لیکن تاحال لائسنس یا اجازت نامہ جاری نہ ہوا۔کرش پلانٹ کا مالک قاسم شاہ ہی ہمیں دھماکہ خیزبارودی مواد لاکردیتا ہے۔تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایکسلوزوایکٹ4/5کے تحت مقدمہ نمبر270/19درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں