نیوزی لینڈی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد، سخت حفاظتی اِنتظامات کئے گئے

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 22:38

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) نیوزی لینڈی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد۔گوردوارہ سری پنجہ صاحب میںمختصرقیام کے بعد واپس اِسلام آباد روانہ۔ نیوزی لینڈی سکھ یاتریوں کی آمد اور واپس روانگی کے موقع پراِنتہائی سخت حفاظتی اِنتظامات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 04نیوزی لینڈ ی سکھ یاتری ہرمیندر سنگھ کی قیادت میںہفتہ05اکتوبرکی صبح 09بجے گاڑی نمبرLX-908کے ذریعے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچے ،گردوارہ سری پنجہ صاحب میں اپنے ایک گھنٹہ کے مختصر قیام میں اُنہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیںاور10بجے یہاں سے اِسلام آبادکے لئے روانہ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ ی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد اوران کی یہاں سے واپس روانگی کے موقع پر اِنتہائی سخت حفاظتی اِنتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں