ا*حسن ابدال ، علاقہ نلہ کی محرومیوں کو دور کریں گے، اکبر خان تنولی

اتوار 6 اکتوبر 2019 21:00

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2019ء) علاقہ نلہ کی محرومیوں کو دور کریں گے۔خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء تحریک انصاف سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی نے موضع باہتر کٹھہ کالونی کی توسیع آبادی کو سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقہ نلہ کی تمام یونین کونسل کی نئی آبادیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ان سکیموں کی منظوری میں مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد پر یلغار کرنے کی سوچ رکھنے والے بڑی غلطی پر ہیں۔عوام انہیں کسی صورت ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا کو کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر ایک لفظ بولنے کی توفیق نہیں ہوئی لیکن جمہوری نظام کامیابی سے چلتا ہوا انہیں ہضم نہیں ہو رہا۔انہیں عوام کے بجائے اقتدار سے دلچسپی ہے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں