غیر ملکی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب امدٓ،مختصرقیام کے بعد واپس اِسلام آباد روانہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:02

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) غیر ملکی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد۔گوردوارہ سری پنجہ صاحب میںمختصرقیام کے بعد واپس اِسلام آباد روانہ۔ غیر ملکی سکھ یاتریوں کی آمد اور واپس روانگی کے موقع پراِنتہائی سخت حفاظتی اِنتظامات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق17برطانوی سکھ یاتری جھتہ لیڈر راندھیر سنگھ واہیوالا کی سربراہی میںجمعرات کے روزبس نمبرLES-79کے ذریعے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچے ،گردوارہ سری پنجہ صاحب میں تین گھنٹے کے مختصر قیام میں برطانوی سکھ یاتریوںنے اپنی مذہبی رسومات ادا کیںاوریہاں سے اِسلام آبادکے لئے روانہ ہوگئے۔

برطانوی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد اوران کی یہاں سے واپس روانگی کے موقع پر اِنتہائی سخت حفاظتی اِنتظامات کئے گئے تھے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں