حسن ابدال، حکومت کورونا وائر س پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ملک امین اسلم

بدھ 1 اپریل 2020 16:49

حسن ابدال، حکومت کورونا وائر س پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ملک امین اسلم
حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کورونا وائر س پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں کورونا وائر س سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، رہنما پاکستان تحر یک انصاف ملک خر م علی خان،اکبرخان تنولی اور دیگر افسران نے شر کت کی۔

ڈی سی اٹک نے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کو ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں مجموعی طور پر کورونا وائر س کے 21 مشتبہ مر یض رپورٹ ہوئے ۔جن میں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا ،جس کا علاج جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 19 مر یضوں کے ٹیسٹ منفی آئے اور ان کو ہسپتال سے فا رغ کر دیاگیا ۔ایک مر یض کی رپورٹ کا انتظارہے۔

ضلع میں اس وقت لاک ڈائون ہے ۔جبکہ اشیائے خوردونوش اور ادویات کی دکانیں کھلی ہیں ۔پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق اشیائے خوردونوش کی دوکانوں کے اوقات کارصبح نو سے شام پانچ بجے تک ہیںجبکہ ادویات کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہے ۔ضلع بھر میں خوراک کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاکہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اس خطر ناک وائر س سے بچائو کے لیے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر یں اور اس ضمن میں لاپر وائی کا مظاہر ہ نہ کر یں ۔

حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کر یں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں غر یب طبقے کی بحالی کے لیے 10ارب روپے کی خطیر رقم سے انصاف امداد پر وگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس سے 25 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔اس کے علاوہ احساس پر وگرام کے تحت 01کروڑ20 لا کھ خاندانوں کی امداد کی جائے گی۔ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی ٹیم کے ہمراہ کو رونا وائر س پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فر اہم کرنے کے لیے شبانہ روز محنت کر رہے ہیںاور اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں