ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا مختلف سکولوں اور کالجوں کا دورہ کی

جمعرات 17 ستمبر 2020 21:39

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد وہا ں پر کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے معائنے کے لیے مختلف سکولوں اور کالجوں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے تعلیمی اداروں میں جاری سر گر میوں کا جائزہ بھی لیا اور ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ تمام نصابی اور ہم نصابی سر گر میوں کے دوران حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کروایا جائے تمام سٹاف اور طلباء کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے اور مسلسل نگرانی جاری رہے انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے دورے جاری رکھیں اور حکومتی ہدایات مؤثر بنانے کی نگرا نی کر یں ۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں