ضلع اٹک میں انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی

جمعرات 17 ستمبر 2020 21:39

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران 296662 پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو جیسے مرض سے بچاو کیلئے ویکسیین کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع بھر کی 6 تحصیلوں میں 953 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 815 موبائل 105 فیکسڈ 33 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ضلع بھر کے 75 یونین کونسلز کیلئے 79 یونین کونسل ایم اوز 174 ایریا انچارج تعینات کیے گئے ہیں جن کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے نمٹا جا سکے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر ، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جواد الہٰی ، ڈی ڈی ایچ او ، یونیسف عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اس مہم کی مکمل نگرانی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں