موجودہ حکومت عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کر رہی ہے،کمشنر راولپنڈی محمد محمود

جمعرات 17 ستمبر 2020 21:39

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام وسائل برو ئے کار لائے جارہے ہیں۔ ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام سرکاری محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

اجلاس میںامن و امان، کورونا وائرس ،ڈینگی،پرائس کنٹرول ،ترقیاتی پروگرام، پولیو مہم ،شجر کاری مہم ،ریونیو،انسداد ملاوٹ مہم ،اطائیت کے خلاف کاروائی سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے ۔ امن و امان کے حوالے سے بات کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے اور عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 622مریض آچکے ہیں اور ان مریضوں کو زیر علاج یا قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔599 مر یض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے متعلق حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ۱ور تمام متعلقہ اقدامات کر رہی ہے ۔

عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی بھی تلقین کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ ضلع بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا اس وقت ضلع بھر میں 65 سکیموں پر تر قیاتی کام ہو رہا ہے جن پر12119.677ملین روپے لاگت آئے گی۔

ان میں سڑکوں کی بحالی اور مرمت،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپگریڈیشن ،لوکل گورنمنٹ ،کھیل اور دیگر محکموں کے ترقیاتی کام شامل ہیں جو تکمیل کے مراحل میں ہیں اور اس کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ کے مطابق بھی ترقیاتی کاموں کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں ۔ کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کیا جائے اورکام کے اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے ۔

ڈینگی کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی کو بتایا گیاکہ کورونا وائرس کے ساتھ ڈینگی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں ۔انڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس بھی منعقد کیے جارہے ہیں جن کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کرتے ہیں۔ان اجلاسوں میں انسداد ڈینگی مہم سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے۔

کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے کورونا وائرس کے ساتھ انسداد ڈینگی مہم بھی کامیابی سے چلانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں پرائس مجسٹریٹ کی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کر رہے ہیںاور اس کے ساتھ بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا جارہا ہے۔

پچھلے دو ماہ میں26لاکھ روپے سے زائد کے جر مانے کیے گئے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی اور انجمن تاجران کے تعاون سے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ کمشنر راولپنڈی کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انسداد ملاوٹ مہم میں 4845 معائنے کیے گئے جن میں 13 لاکھ سے زائد جر مانے عائد کیے گئے ۔ سیلاب کی صورت میں ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو1122 کے ہمراہ تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس ضمن میں آزمائشی مشکیں بھی کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ریونیو اہداف کے حصول کے لیے بھی کو ششیں جاری ہیں۔ کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے مجموعی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں