حسن ابدال،تیز رفتار بس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی،خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،14افراد زخمی

جمعہ 25 ستمبر 2020 20:07

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) حسن ابدال،تیز رفتار بس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،14افراد زخمی ہوگئے ۔حادثہ کا شکار ہونے والی بس لاہور سے پشاور جارہی تھی،موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔جاں بحق اور 6 زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال جبکہ 8 کو پمز منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پشاور موٹروے M-1 پر باہتر برا ہمہ اِنٹرچینچ کے قریب لاہور سے پشاور جانے والی نجی کمپنی کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں گرگئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس،مقامی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور حادثہ میں خاتون سمیت جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نعشیں اور6 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا جن میں امجد اسلام،صائمہ بی بی،عزرت بی بی،نسیم بی بی ،محمد ایان اور مہر زری شامل ہیں جبکہ 8 زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام منتقل کردیا گیا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں