حسن ابدال میں عید کی شاپنگ بدستور جاری، لاک ڈائون کے باوجود عوام اور تاجر بازار پہنچ گئے

انتظامیہ نے فوج کی مدد سے دکانیں بند کرا دیں

ہفتہ 8 مئی 2021 18:09

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) حسن ابدال میں عید کی شاپنگ بدستور جاری، لاک ڈائون کے باوجود عوام اور تاجر بازار پہنچ گئے، انتظامیہ نے فوج کی مدد سے دکانیں بند کرا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز عید الفطر سے قبل کورونا لاک ڈائون کے حکومتی اعلان کے باوجود شہر میں کاروباری مراکز کھل گئے اور عوام کی ایک بڑی تعداد عید کی شاپنگ کے لئے بازاروں میں موجود نظر آئی تاہم انتظامیہ کی مداخلت کے بعد سیکورٹی اداروں کی مدد سے دکانیں فوری طور پر بند کرا دی گئیں حکومت کی جانب سے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کئی روز قبل لاک ڈائون کے نفاذ کے اعلانات کے باوجود مردو خواتین کی ایک بڑی تعداد بغیر ماسک اور حکومتی ایس او پیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عید کی خریداری کے لئے بازاروں میں موجود نظر آئی دوسری جانب خریداروں کے رش کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی نظروں سے چھپ کر کپڑوں، جوتوں ، جیولری اور چوڑیوں کے دکانداروں نے اپنے کاروبار کھول کر صارفین کو مطلوبہ اشیاء کی فراہمی جاری رکھی یوں سارا دن آنکھ مچولی کا یہ کھیل وقفے وقفے سے جاری رہا اوردکانداروں کے ساتھ ساتھ گاہک بھی موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنا الو سیدھا کرنے میں لگے رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مقامی ایم سی اہلکار لاک ڈائون کے نفاذ کو یقینی بنانے کی کوششوں میں سرگرداں نظر آئے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں