حسن ابدال، 2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی خواتین ورکرز کی شفٹ لیجانے والی بس پر فائرنگ

ڈرائیور کو گولی لگنے سے بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری،بس ڈرائیور جاں بحق ،متعدد خواتین زخمی

جمعہ 4 جون 2021 23:10

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) حسن ابدال میں 02نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی خواتین ورکرز کی شفٹ لیجانے والی بس پر فائرنگ۔ڈرائیور کو گولی لگنے سے بس بے قابو ہوکر پُل سے نیچے گہری کھائی میں جاگری،بس ڈرائیور جاں بحق ،متعدد خواتین زخمی ہوگئیں۔بس پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم موٹرسائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بس پر فائرنگ کی اطلاع پر ریسکیو1122کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگیا،جاں بحق بس ڈرائیور کی لاش اور زخمی خواتین ہسپتال منتقل۔حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی بسکٹ فیکٹری کی خواتین ورکرز کی شفٹ لیجانے والی بس پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود شاہیا پُل کے قریب پیش آیا ، جاں بحق ڈرائیور کا تعلق ہریپورKPK جبکہ زخمی خواتین کا تعلق حسن ابدال سے ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے خواتین ورکر زکی بس پر ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات اور نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق02 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جمعة المبارک کے روز الصبح ساڑھے چھ بجے کے قریب تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود شاہیا پُل کے مقام پر حسن ابدال سے خواتین ورکرز کی شفٹ کوحطار انڈسٹریل اسٹیٹ KPKمیں واقع نجی بسکٹ فیکٹری KIMS لیجانے والی بس پر فائرنگ کردی ،فائرنگ سے ڈرائیور کو گولی لگنے کے سبب بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر شاہیا پُل سے نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں بس ڈرائیور محمد وسیم خان ولد محمد ایوب خان سکنہ ہریپور خیبر پختونخوا جاں بحق ہوگیا جبکہ بس میں سوار متعدد خواتین ورکرز زخمی ہوگئیں۔

فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہوئے جاں بحق ہونے والے بس ڈرائیور کی لاش اور زخمی خواتین ورکرز کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا۔تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے نجی بسکٹ فیکٹری کی خواتین ورکرز کی شفٹ لیجانے والی بس پر جمعة المبارک کی الصبح شاہیا پُل کے مقام پر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے واقعہ ملیں ملوث 02نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں