حطار،حسن ابدال سے حطار انڈسٹری آنے والی چلتی بس پر شاہیا کے مقام پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، بس مالک دوران ڈرائیونگ قتل، بس بے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگری،15 خواتین ورکر شدید زخمی ، پانچ کی حالت نازک،

جمعہ 4 جون 2021 23:59

حطار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) حسن ابدال سے حطار انڈسٹری آنے والی چلتی بس پر شاہیا کے مقام پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، حطار کا رہائشی بس مالک دوران ڈرائیونگ بے دردی سے قتل،فائرنگ کے نتیجہ میں بس بے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگری،15 خواتین ورکر شدید زخمی ، پانچ کی حالت نازک، مقتول کے بھائی نے حطار کے رہائشیوں عامر شہزاد، فرخ شہزاد پسران شفاقت خان پر قتل کی دعویداری کردی، سول ٹیکسلا سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے تفصیلات کے مطابق محلہ بھٹیاں حطار کا رہائشی محمد وسیم ولد محمد ایوب خان اپنی بس نمبر 3093 RIR- پرسلور لیک فوڈز انڈسٹری حطار کی شفٹ لے کر حسن ابدال سے براستہ جھاری کس روڈ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرف جارہا تھابس میں 28 خواتین ورکرز سوار تھیںجب بس شاہیا پل کے قریب پہنچی تو دو نامعلوم افرادہنڈا125 موٹرسائیکل پر آئے اور بس ڈرائیور وسیم پرآگے سے اندھاھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجہ میں ڈرائیور وسیم شدید زخمی ہوگیااور بس بے قابوہو کر پل سے نیچے جا گری حادثہ کے نتیجہ میں بس میں سوار 15 خواتین شدید زخمی ہوگئیں جن میں پانچ کی حالت انتہا ئی تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے ہلاک ڈرائیور اور زخمی ہونے والی خواتین کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیاپولیس کے مطابق کوئی بھی خاتون گولی لگنے سے زخمی نہیں ہوئی بلکہ بس نیچے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں ہلاک ہونے والے بس ڈرائیور وسیم کے بھائی عزیز خان نے اپنے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر میں حطار کے رہائشی دو بھائیوں فرخ شہزاد اور عامر شہزادپسران شفاقت خان کے خلاف دعویداری کی ہے وقوعہ کی وجہ دیرینہ عداوت بتائی جاتی ہے ، تحصیل ٹیکسلاپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مقتول کی نعش کا پوسٹ مارٹم سول ہسپتال ٹیکسلا میں کر نے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں