حسن ابدال، بیٹ آفس برہان میں 14 اگست کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب

اتوار 15 اگست 2021 00:09

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2021ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے آئی جی ڈاکٹر سید۔کلیم امام، ڈی آئی جی اشفاق احمد خان اور سیکٹر کمانڈر ایس پی شاہ اسد خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بیٹ آفس برہان میں ڈی ایس پی محمد عمران عطاری کی زیرنگرانی چودہ اگست کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں موٹر وے پولیس افسران اور نوجوانان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی محمد عمران عطاری نے دیگر افسران کیساتھ مل کر چودہ اگست کا کیک کاٹا۔پولیس افسران نے ملک و قوم اور موٹر وے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی سلامتی،ترقی اور حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی،اور سر سبز پاکستان خواب کی تکمیل کے لیے پودا بھی لگایا گیا۔بعد ازاں ڈی ایس پی محمد عمران عطاری نے دیگر افسران کے ہمراہ موٹر وے ٹول پلازہ پر جا کر مسافروں میں تحائف تقسیم کیے اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی بھی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں