ڑ*گرودوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں راکھی بندن کی تقریبات احتتام پذیر

اتوار 22 اگست 2021 20:30

ض حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2021ء) گرودوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری راکھی بندن کی تقریبات احتتام پذیر ہو گئیں۔ تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ رسم بھوگ میں پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ اور گوپال سنگھ چاولہ چئیرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گرودوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری راکھی بندھن کی تین روزہ تقریبات رسم بھوگ کی دعائیہ تقریب کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں۔ تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں یاتریوں نے شرکت کی۔ تقریبات میں لڑکیوں نے اپنے بھائیوں کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے لیے دعاوں کے ساتھ انہیں راکھی باندھی۔

(جاری ہے)

اختتامی دعائیہ تقریب رسم بھوگ میں پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ اور گوپال سنگھ چاولہ چئیرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی کے ساتھ زندگیاں گزارنے کا حق حاصل ہے۔ حکومت پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے فرائض احسن انداز میں پورے کر رہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی سالمیت اور اس کی ترقی کے کیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ رسم بھوگ کی ادائیگی کے بعد یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔تین روزہ تقریبات کے موقع پر پولیس اور دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں