ی*حسن ابدال، پچاس ہزار کی آبادی پر مشتمل گائوں بفاہدکھیل و تفریح کی سہولیات سے محروم

اتوار 22 اگست 2021 20:30

ہ*حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2021ء) بچوں کو صحت مند اور توانا رہنے کیلئے تفریح مقام جیسی جگہ کی ضرورت ہوتی ہیں جہاں پر وہ کھیل کود،تفریح اور ورزش کر سکیں مگر تحصیل حسن ابدال کا گاؤں بفاہد جو پچاس ہزار آبادی پر مشتمل ہیں وہاں کے بچے تفریح جیسے مقام سے ابھی تک محروم ہیں اسی سلسلے میں صدر مشترکہ مفاد کمیٹی حاجی شاہد علی اعوان نے اپنے گاؤں کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعظم پورٹل پر درخواست دی کہ یہاں کے بچوں کیلئے سیاحتی مقام کی منظوری دی جائے۔

دریائے ہرو پل کے قریب تقریبا 250کنال اراضی سرکاری موجود ہیں جہاں پر سیاحتی مقام بنایا جا سکتا ہیں جس سے ارد گرد کے رہنے والے لوگ اس سیاحتی مقام سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور گاؤں کے بچے بھی کھیل کود،اور ورزش جیسی سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاحتی مقام بننے سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا سیاحتی مقام میں رانی کشتی،رافٹنگ اور فشنگ جیسی سہولیات سے بھی شہری مستفید ہو سکتے ہیں۔

بچے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل گود جیسی سرگرمیوں بھی کر سکتے ہیں بفاہد گاؤں میں سیاحتی مقام بننے سے یہاں کے بچے منفی سرگرمیوں سے دور رہ سکتے ہیں جبکہ گاؤں کے بے روزگار لوگوں کو روزگار بھی مہیا ہو سکتا ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے استدعا کہ کہ مفادعامہ کی خاطر تفریحی پارک کی منظوری کے احکامات صادر فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں