حسن ابدال،تیز رفتار ہائی ایس بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی،07افراد زخمی

پیر 6 ستمبر 2021 23:41

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) تیز رفتار ہائی ایس بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔05خواتین سمیت 07افراد زخمی ہو گئے،حادثہ کی اِطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔طبی امداد کے بعد زخمی ہسپتال منتقل،حادثہ حاجی شاہ موڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پشاور جاتے ہوئے تیز رفتار ٹویوٹا ہائی ایس نمبرLES-5455جی ٹی روڈ حاجی شاہ موڑ پر بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 05خواتین سمیت 07افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اِطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دی ،07زخمیوں میں سے 05افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ 02افراد کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments