حسن ابدال،ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی سلنڈر فلنگ کیخلاف انتظامیہ متحرک

Z6 مقدمات کے اندراج کے ساتھ بھاری جرمانے عائد

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:27

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء)ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی سلنڈر فلنگ کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔6 مقدمات کے اندراج کے ساتھ بھاری جرمانے بھی کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ناجائز منافع خوری کی عوامی شکایات پر ڈی سی اٹک کی جانب سے خصوصی ہدایات کی روشنی میں سپیشل پرائس مجسٹریٹ حسن ابدال تحصیلدار چوہدری نعیم اللہ اور نائب تحصیلدار ملک عبدالرشید نے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارتے ہوئی بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج کروا دیا۔

چوہدری نعیم اللہ کی جانب سے جھاری کس کے علاقے میں چیکنگ کے دوران غیر قانونی سلنڈر فلنگ اور حکومت کی جانب سے مقرر نرخوں سے زیادہ پیسے وصول کرنے والے 4دکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا یا گیا جبکہ 20 ہزار سے زائد رقم کے جرمانے بھی کیے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نائب تحصیلدار ملک عبدالرشید نے بھی مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران دو مقدمات کا اندراج جبکہ بھاری جرمانے کر دیے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیشل پرائس مجسٹریٹ چوہدری نعیم اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے واضع ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جس کے تحت پرائس کنٹرول ٹیمیں مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو صارفین سے زیادہ پیسے وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔تاجر حکومتی نرخ ناموں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دکانوں کے اندر غیر قانونی سلنڈر فلنگ کے خلاف بھی کریک ڈاون کیا جا رہا ہے اور جلد مزید ایسے عناصر کو بھی بے نقاب کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گی

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں