بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈی سی اٹک عمران حامد شیخ

سیکورٹی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،تمام محکمہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے پوری کریں، اجلاس کی صدارت

جمعرات 11 نومبر 2021 23:28

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2021ء) دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں ۔بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،سیکورٹی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،تمام محکمہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے پوری کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی اٹک عمران حامد شیخ نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی پی او اٹک رانا شعیب ، اے سی حسن ابدال زنیرہ جلیل۔ڈی ایس پی راجہ فیاض ۔میجر شجاع سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی اور ڈی پی او اٹک کو تقریبات کے حوالے سے انتظامات اور سیکورٹی پر بریفنگ دی گی۔

(جاری ہے)

تقریبات 20ستمبر سے شروع ہوں گی ۔تین روزہ تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی اٹک کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے آنے والے یاتری ہمارے مہمان ہیں اور ہماری خوائش ہے کہ وہ یہاں سے اچھی یادیں لے کر واپس جائیں اور پاکستان کا ایک اچھا امیج دنیا میں سامنے آئے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام محکمہ پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ایم سی حسن ابدال کی جانب سے صفائی اور لائٹنگ کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور ریلوے اسٹیشن سے گوردوارہ تک سٹریٹ لائٹس کو قابل عمل بنایا جائے جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے اپنے انتظامات مکمل کر لیں۔انہوں نے گوردوارہ کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات میں بہتری کے حوالے سے مختلف احکامات بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں