ع*احساس راشن پروگرام میں 4کروڑ افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں، ثانیہ نشتر

اتوار 14 نومبر 2021 18:10

ي حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے حسن ابدال کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے، احساس راشن پروگرام میں 40 ملین لوگوں نے اب تک درخواستیں جمع کروائی ہیں جب کہ 1 ملین افراد کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں