حسن ابدال،پولیس کی کارروائی،پتنگ فروش گرفتار،دھاتی ڈور اور پتنگیں برآمد

منگل 30 نومبر 2021 23:52

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش گرفتارکرلیا،گرفتار ملزم سے دھاتی ڈور کے متعدد رول اور پتنگیں برآمدکرلی گئیں،ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کے ایس ایچ او محمد عمران کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد عمران نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ ملزم ظہور اقبال ولد خدا بخش سکنہ محلہ روشن پورہ حسن ابدال کے قبضہ سے دھاتی ڈور کے 5رول اور 40 پتنگیں اور برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں