نیشنل گیمز میں 400 میڑ کی دوڑ میں گولڈ میڈل، عزیز بٹ نے شہر کے باسیوں کا سر فخر سے بلند کردیا

منگل 30 مئی 2023 21:00

د*حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2023ء) نیشنل گیمز چمپیئن شپ میں400 میڑ کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیتنے والا عزیز بٹ نے شہر کے باسیوں کا سر فخر سے بلند کردیا۔حکومتی سرپرستی کی جائے تو یہ نوجوان انٹر نیشنل گیمز میں بھی پاکستان کا نام روشن کرئے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال کے مضافاتی علاقے بھلڑ جوگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عزیز بٹ نے نیشنل گیمز میں 400 میٹر کی دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل کا اعزاز اپنے نام کر لیا عزیز بٹ کی اس کامیابی سے اہل علاقہ میں خوش کی لہر دوڑ گئی۔

اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ھے کہ اس نوجوان کی بھر پور حوصلہ افزائی سمیت حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے تاکہ ضلع اٹک کے نوجوان کھیلوں میں دلچسپی کو برقرار رکھتے ھوئے کامیابی حاصل کریں اور اپنے علاقے اور ملک وقوم کا نام روشن کریں۔۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں