حسن ابدال پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی

جمعرات 8 جون 2023 16:10

حسن ابدال پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی
حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) حسن ابدال پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ،03 ملزمان گرفتارکرکے ان سے چرس اور شراب برآمد کر لی۔حسن ابدال پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد وقار تھانہ سٹی حسن ابدال نے ملزم نوید فیصل ولد اعجاز احمد ساکن محلہ مہر آباد سے 1500گرام چرس اور ملزم ہارون جارج غوری ولد جارج سردار سکنہ محلہ فضل آباد سرسید چوک راولپنڈی سے شراب 8 عدد بوتل برآمد کر لی جبکہ تھانہ صدر حسن ابدال کے سب انسپکٹر محمدا صغر نے ملزم شفقت محمود ولد جنگ زیب ساکن ڈہوک جمعہ پتھر گڑھ سے 570 گرام چرس برآمد کر لی ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں