حسن ابدال پولیس کی کارروائی، 38 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار ،لاکھوں روپے برآمد

اتوار 13 اکتوبر 2024 18:50

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2024ء) حسن ابدال پولیس نے 38 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لاکھوں روپے برآمد کرلیے۔تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو اطلاع ملی کہ زین علی ولد جبران سکنہ ببرکی تحصیل حسن ابدال کی شادی کی تقریب میں کافی تعداد میں اشخاص کھلی جگہ پر برقی لائٹوں کی روشنی میں قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر موقع پر چھاپہ مار کر 38 جواریوں اعظم ولد عالم، سفیر ولد مطلوب، عمران ولد عالم سکنائے کوٹ سونڈکی، شاہد علی ولد عبد القيوم، ثوبان ولد ناظم، اکرام الحق ولد غلام رسول، عبدالرحمن ولد محمد سلمان، ارسلان علی ولد عبد الواحد، مجیب الرحمٰن ولد قیصر الرحمٰن، شاکر علی ولد محمد حنیف، اصغر علی ولد سردار بہادر, حارث محمود ولد طارق محمود، محسن علی ولد شوکت علی، واصف علی ولد علی بہادر، احسام ولد اعظم محمود، شکیل احمد ولد منظور احمد، یاسر علی ولد حق نواز سکنائے ببرکی حسن ابدال، حسن علی ولد محمد عمران، عمران ولد فضل احمد، احسن علی ولد طارق محمود، محمد کامران ولد محمد سفارش، فدا حسین ولد محمد اقبال، عظمت علی ولد اکرم، امریز خان ولد اظہر خان، شاہد اختر ولد محمد افسر، عاصم ولد امجد، دلنواز ولد شاہ نواز، محمد نصیر ولد محمد اقبال، شہادت ولد نور الہی، اختر ولد محمد اشرف سکنائے پتھر گڑھ حسن ابدال، رحمت علی ولد لیاقت علی، سجاد ولد شوکت، عادل ولد محمد شفیع، بلال احمد ولد ساجد محمود سکنائے واہ گارڈن ٹیکسلا، عثمان ولد عامر شہزاد سکنہ کوٹلی حسن ابدال، اسفند یار ولد پرویز سکنہ محلہ روشن پورہ حسن ابدال، یاسر خان ولد محمد صادق سکنہ جلو ثانی اور خرم ولد حضرت شاہ سکنہ گٹیا تحصیل ٹیکسلا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

داؤ پر لگی رقم ایک لاکھ86ہزار روپے، موبائل فونز مالیتی 12لاکھ16ہزار روپے اور تاش کے پتے قبضہ پولیس میں لے کر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں