حسن ابدال میں الشفاء آئی ٹرسٹ، قائم ٹرسٹ اور روٹس سکول سسٹم کے باہمی تعاون سے فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 18 فروری 2017 22:06

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)دکھی انسانیت کی خدمت ورثے میں ملی ہے۔علاقے کے لوگوں کی خدمت بغیر کسی لالچ کے کر نے کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری غیرت علی خان مرحوم کے بھتیجے اور قائم ٹرسٹ کے سی ای او چوہدری عادل علی خان نے وائٹ ہاوس حسن ابدال میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال ، قائم ٹرسٹ اور روٹس سکول سسٹم کے باہمی تعاون سے لگائے گئے فری آئی میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک روزہ آئی کیمپ میں علاقے بھر سے ہزاروں خواتین اور مرد حضرات کی شرکت ہمارے لیے باعث حوصلہ ہے اور عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ہمارے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے باعث تقویت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں روٹس سکول سسٹم کے سی ای او کرنل (ر) مشتاق رسول چوہدری ، جنرل (ر) حامد جاوید،کرنل طارق عثمان، ایکو کے ہیڈ بریگیڈئیر رضوان اور دیگر علاقہ کی ممتاز شخصیات نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں ہزاروں افراد کا الشفاء ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے نہ صرف مکمل چیک اپ کیا بلکہ مفت عینکیں اور ادویات بھی تقسیم کی گئیں،اس موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں