ریاض حسین پیرزادہ کا وزارت سے مستعفی ہونے اور مسلم لیگ(ن)چھوڑنے کا فیصلہ

کبھی کرپشن کی نہ کرتا ہوں بلکہ اسے ناسور سمجھتا ہوں حالات سے گھبرانے والا نہیں ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،جو بھی فیصلہ کیا حلقے کی عوام سے مشاورت سے کیا ، میرے بڑے سیاسی فیصلے کو عوام کی تائید حاصل ہوتی ہے، آئندہ سیاست پاکستان پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی سے کرونگا ، حلقہ کی عوام نے فری ہینڈ دے دیا وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کی صحافتی وفد سے گفتگو

منگل 27 فروری 2018 20:15

ریاض حسین پیرزادہ کا وزارت سے مستعفی ہونے اور مسلم لیگ(ن)چھوڑنے کا فیصلہ
حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)چھوڑنے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کرپشن کی نہ کرتا ہوں بلکہ اسے ناسور سمجھتا ہوں حالات سے گھبرانے والا نہیں ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جو بھی فیصلہ کیا حلقے کی عوام سے مشاورت کی میرے بڑے سیاسی فیصلے کو عوام کی تائید حاصل ہوتی ہے آئندہ سیاست پاکستان پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی حلقہ کی عوام نے فری ہینڈ دے دیا ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے اسلام آباد روانگی سے قبل گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر حاصل پور کے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بڑا فیصلہ کیا اپنے حلقے کی عوام سے فیصلہ لیا اور تائید کرائی کیونکہ میری سیاسی طاقت کا سرچشمہ میرے حلقہ کی عوام ہیں جنہوں نے مجھے بار ہا قومی اسمبلی میں ووٹ دے کر بھیجا اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی رائے کو اہمیت دی ہے۔

(جاری ہے)

اب بھی چند روز میں جو بڑا سیاسی فیصلہ وزات سے مستفی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کے فیصلے کو میرے حلقے کی عوام کی بھرپورتائید و حمایت حاصل ہے اور میرے حلقے کی عوام نے مجھے فیصلہ کرنے کا فری ہینڈ دیا ہے انہوں نے کہا کہ میری سیاسی زندگی میں مجھے دوبارصدمات پیش آئے ایک والد کی شہادت اور دوسرا اب کرپشن کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ میں ایک درویش فقیر زمیندار باپ کا بیٹا ہوں جس نے ہماری پرورش اپنے آبائو اجداد سے ملنے والی زرعی اراضی پر کاشتکاری کرکے رزق حلال کما کر کی بلکہ میں نے اپنی زندگی میں نا کرپشن کی نہ اسے پسند کرتا ہوں بلکہ اسے معاشرے میں ناسور سمجھتا ہوں انہوں نے کہا متعدد بار صوبائی ووفاقی وزیر کی ذمہ داری ملی نا کبھی کرپشن کی نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ ہی اپنے اختیارات سے تجاوزکیا میرا دامن پاک اور میرے ہاتھ صاف ہیں۔

مجھے کوئی خوف نہیں انہوں نے کہا اگر میری ذات پر کرپشن کا پائی پیسہ ثابت ہوجائے تو سیاست کو خیر باد اور خود کو قانون کے حوالے اور ہر قسم کی سزا کیلئے تیار ہوںانہوں نے کہا کہ میں نے سیاست میں کوئی جائیداد نہیں بنائی بلکہ والدین کی طرف سے ملنے والی جائیداد ہی میرا اثاثہ ہے اور والدین کی طرف سے ملنے والا رقبہ کاشتکاری کرکے اپنی زندگی بسر کررہے ہیں۔

یہ میرے خلاف بہت بڑی سازش ہورہی ہے سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا نا پہلے گھبرایا ہوں نہ اب گھبرائوں گا حالات کا مقابلہ ڈٹ کر کروں گا۔عوام میرے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے کی عوام سے فیصلہ لے لیا ہے چند روز میں وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران وزارت سے استفعی اور مسلم لیگ (ن) کی رکنیت سے مستفی ہوجائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیںہوسکتا انہوں نے کہا کہ اداروں سے محاز آرئی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں میں محاذ آرئی کی سیاست کو پسند نہیں کرتا میں نے ہمیشہ شرافت ،دیانتداری اور عوامی مفاد کی سیاست اور حلقے کی تعمیرو ترقی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا میاں ریاض حسین پیر زادہ وفاقی وزیر کے عہدہ سے مستفی ہونے اور مسلم لیگ (ن) چھوڑنے سے ان کے ہمراہ مسلم لیگ چھوڑنے والوں میں ایک موجودہ ایم پی اے اور ایک سابق ایم پی اے چیئرمین ضلع کونسل بہاول پور وائس چیئرمین ضلع کونسل میونسپل کمیٹی خیر پور ٹامیوالی کے چیئرمین وائس چیئرمین ،میونسپل کمیٹی حاصل پور کے وائس چیئرمین دونوں میونسپل کمیٹی حاصل پور وخیر پور ٹامیوالی کے تین درج سے زائد میونسپل کونسل پندرہ یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین اور سینکڑوں مرد وخواتین و اقلیتی کونسلر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنیت سے استفعی دیں گے درجنوں عہدیدار مسلم لیگ (ن) اورہزاروں کارکن مسلم لیگ (ن) رکنیت سے مستفی ہوجائیں گے جس سے ضلع بہاول پور میں مسلم لیگ (ن) کو ایک بہت بڑا دھچکا لگے گا۔

جس سے پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع بہاول پور میں ایک بہت بڑی عوامی حمایت سے محروم ہوجائے گی۔۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں