26جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ،چوہدری محمد سرور

جولائی کو پی ٹی آئی کے ورکر اور محب وطن پاکستانی تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلا پر مہر لگا کر نیا پاکستان کی بنیاد رکھیں ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:09

26جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ،چوہدری محمد سرور
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سابق گورنر پنجاب وپاکستان تحریک انصاف کے ممتاز راہنما وسنیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 26جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔خصوصی بات چت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ26جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا 25جولائی کو پی ٹی آئی کے ورکر اور محب وطن پاکستانی تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلا پر مہر لگا کر نیا پاکستان کی بنیاد رکھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا انتظار کی گھڑیاں ختم ہوچکی ہیں اب نئے پاکستان کا خواب پورا ہونے کو ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر سابقہ ادوار میں عوام کے ساتھ کی جانی والی زیادتیوں کا ازالہ کرے گی اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی اور نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو پاکستان کی غیور عوام بلے سے شیر کی درگت اور تیر کو توڑ کر پائوں تلے روندے گے اور بلا کامیاب ہوگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکر پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کریں اور بلے کو کامیاب کریں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں آزاد امیدواروں کی کوئی حیثیت نہیں انہیں عوام مسترد کر دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کی سیاست مردہ ہے اور وہ دفن ہوچکی ہے اور وہ اب کبھی زندہ نہیں ہوگی اس موقع پر چوہدری محمد عاشق خالدچیف ایگزیکٹواور چوہدری احمد نواز سابق ایم پی اے بھی موجود تھے ۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں