بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا منگل 14 ستمبر 2021 12:02

بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) ہمیشہ کی طرح بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائے ستلج میں بنا اطلاع پانی چھوڑ دیا جسکی وجہ سے دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے دریا کے پیٹ میں کھڑی سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں، متعدد سرحدی گاؤں زیر آب آگئے پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے مطابق اس وقت تمام دریا معمول کے مطابق ہے  اگر مزید پانی آیا تو سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جس کے لیے متعلقہ اداروں کو انتظامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ہیڈ ورکس سیلمانکی اور ہیڈ اسلام ورکس پر دیار معمول کے مطابق بہہ رہا ہے
تاہم بھارت کی طرف سے آبی جارحیت کے بعد متاثرہ علاقوں کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں