کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے شہلافیاض

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا منگل 14 ستمبر 2021 12:06

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے شہلافیاض
حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرک بہاول پورکی سینیر رہنما محترمہ شہلا فیاض نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کام یابی حاصل کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو ریجیکٹ کر تے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کو کو اکثریت سے کام یاب کروایا ہے اور ثابت کیا ہے کہ عوام ابیے بھی مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو ہی دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا  خاص طور پر صوبہ پنجاب سے انتخابی نتائج مسلم لیگ ن کی پارٹی کی پنجاب میں عوامی خدمت کی تائید ہے
اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت کے ساتھ کام یاب کیا ہے
انتخابی نتائج ثبوت ہیں کہ عوام مسلم لیگ (ن) کو چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا ترقیاتی ایجنڈا اور اس پر عملدرآمد کرنے والی ٹیم اور جذبہ چاہتے ہیں
عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کر دیا ہے محترمہ شہلافیاض نے مزید کیا کہ
مہنگائی میں پسے عوام نے تین سال میں بے روزگاری اور معاشی تباہی کے مجرموں کو مسترد کر دیا ہے
پاکستان تحریک ِ انصاف کی حکومت کے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ اور پارٹی کی سینیر قیادت کے خلاف  بد ترین سیاسی انتقام کے باوجود عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے سکی
پنجاب کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے اُن سے پنجاب کی ترقی چھیننے والوں کو مسترد کردیا ہے پورے پاکستان بالخصوص پنجاب بھر کے پارٹی قائدین، عہدیداران، کارکنان اور ٹیم پاکستان مسلم لیگ ن  کو مبارک دیتی ہوں جس جذبے، محنت اور نظریاتی وابستگی سے پوری پارٹی نے مل کر کام کیا، وہ قابل فخر، مثالی اور لائق تحسین ہے اخر میں انہوں نے کہا کہ بہاول پورکنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں حکومتی وزرا ایم این ایز ایم پی ایز نے اپنے امیدوارز کو کام یاب کروانے نے کیلے بہت تگ دور کی مگر بہاول پور کی عوام نے ان کو مسترد کرتے ہوئے 5 سیٹس میں سے 3سیٹس پر مسلم لیگ ن کے امیدوارز کو کام یاب کروا دیا انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ انے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور میاں محمد نواز شریف 4 مرتبہ پھر سے پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں