ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا ضلع بھر میں پیشہ ور گداگری کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا حکم

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا منگل 14 ستمبر 2021 18:14

ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا ضلع بھر میں پیشہ ور گداگری کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا حکم
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) پیشہ ور گداگری کے خلاف ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کامران بشیر نے  لیبر ڈیپارٹمنٹ اور سوشل ویلفئیر کے ہمراہ شہر اور گردونواح میں پیشہ ور گداگری کرنے والوں کو دھر لیا  اسسٹنٹ کمشنر سردار کامران بشیر ڈوگر کا کہنا تھا کہ  تحصیل بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف قانونی کاروائی کےلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں انسداد گداگری آپریشن کو  منطقی انجام تک پہچایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تاجر برادری کو بھی چاہیے کہ چائلڈ لیبر قانون کے مطابق ملازمین کو رکھے کم عمر بچوں کو جبری کام کی بجاے سکول جانے کی ترغیب دی جائے جس کے لیے حکومت کی طرف سے مدد فراہم کی جاے گی اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان کی طرف تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کہ گئی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں انسداد گداگری آپریشن کو شروع کیا جاے  گداگری ایک لعنت اور  ایک معاشرتی برائی ہے جس کے خلاف معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا  حقیقی مستحق اور معذور افراد کو حکومت کی طرف سے بنائی گئی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جاے گا گداگری کے روپ میں جرائم پیشہ افراد بھی موجود ہیں جن کی سرکوبی کے لیے پولیس سے تعاون حاصل کیا جاے گا ضلع بھر میں پیشہ ور گداگیروِں کے خلاف مہم کو عوام کے تعاون سے کامیاب بنایا جاے گا

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں