معذور افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں سفر کے دوران معذور افراد کو کرایہ میں 50 فیصد خصوصی رعایت ملے گی ڈپٹی کمشنر بہاولپور

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا بدھ 15 ستمبر 2021 11:15

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے معذور افراد کو ریلیف دینے کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں تمام اڈا مالکان کو معذور افراد کو سفر میں 50 فیصد رعایت دینے کی ہدایات جاری کی ہے اس دوران تمام اڈا مالکان معذور افراد کو سفر میں 50 فیصد رعایت کے بینرز، پینا فلکس تمام بس، ویگن اسٹینڈ پر نمایاں جگہ آویزاں کرے گے اور انکی سہولت کے لیے خاطر خواہ انتظامات بھی کرے گے اور اس تمام عمل کی نگرانی متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کرے گے ۔

(جاری ہے)


ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ سفر میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں بھی انکا کام ترجیحی بنیاد پر کیا جاے گا خصوصی افراد کے لیے میڈیا سے مل کر آگاہی مہم کے زریعے عوام میں شعور بھی اجاگر کیا جاے گا۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں