نا اہل حکومت نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا سید عرفان گردیزی

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 16 ستمبر 2021 11:43

نا اہل حکومت نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا سید عرفان گردیزی
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2021ء) اوگرا نے حکومت کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد  پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی ہے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سید عرفان گردیزی کا کہنا تھا کہ نا اہل حکومت نے پہلے کی  عوام پر پٹرول بم کے ساتھ مہنگائی بم کو بھی گرایا ہے  اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کی تجویز دی تھی جبکہ نااہل حکومت نے پانچ روپے کا اضافہ کرکے ثابت کردیا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن ہے  موجودہ حکمرانوں کو عوام کی تکالیف اور پریشانیوں کا کوئی احساس نہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے دور میں مہنگائی کی شرح بہت کم تھی مگر اب حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آے دن قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے
جس کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو پہلے ہی بد حال کیا ہوا ہے  قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں