حاصل پور میں سیوریج سسٹم صفائی کا منتظر گلیوں میں گندہ پانی جمع ہونے لگا

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 16 ستمبر 2021 11:45

حاصل پور میں سیوریج سسٹم صفائی کا منتظر گلیوں میں گندہ پانی جمع ہونے لگا
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2021ء) حاصل پور میں سیوریج سسٹم پرانا ہونے کی وجہ سے آے دن عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے گلیوں میں پانی کھڑا ہونے سے اکثر اوقات گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرتی ہے کچھ عرصہ پہلے مین لاین اور سب لائنز کی سلٹ کو صاف کرنے کے لیے صفائی کی گئی تھی مگر اب پھر سے لائنز کے بند ہونے سے  نکلنے والا گندہ پانی گلیوں میں تعفن پیدا کر رہا ہے تاجر رہنما فصیل وسیم بھٹی طالب عباسی محمد افضل جوئیہ مرزا عبداللہ ظفر نے  بستی اللہ باد اولڈ حاصل پور دربار محمد شاہ رنگیلا ریلوے روڈ کے اطراف ماڈل ٹاون چونگی نمبر 4  میں سیوریج سسٹم کو صفائی کے ساتھ اپ گریڈیشن کا مطالبہ کرتے ہوے کہا اس سلسلے میں نیا سروے بھی ہوا ہے جس پر  ابھی تک کوئی پیش رفت نہی ہوئی اس پر جلد کام شروع ہونا چاہیے ڈپٹی کمشنر بہاولپور اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو اس پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عوام کو ہونے والی مشکل اور تکلیف کا خاتمہ مکمن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں