حاصل پور میں انجمن پٹواریاں کی طرف احتجاجاً قلم چھوڑ عوام کو مشکلات کا سامنا

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 16 ستمبر 2021 17:04

حاصل پور میں انجمن پٹواریاں کی طرف احتجاجاً  قلم چھوڑ عوام کو مشکلات کا سامنا
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2021ء) حاصل پور کے نواحی گاؤں 65 فتح میں پٹواری عطا محمد طور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر انجمن پٹواریاں نے احتجاجاً قلم چھوڑ ہڑتال کر دی جس کے باعث دور دراز سے آئی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اس سے پہلے واقعہ پر تھانہ سٹی حاصل پور میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا مگر ملزمان کو پولیس پکڑنے میں ناکام رہی تھی پٹواریوں کی طرف عدم تحفظ اور انتظامیہ کی طرف سے تعاون نہ  کرنے کی وجہ سے قلم چھوڑ ہڑتال کے دوران پٹواریوں کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری احکامات کی تعمیل کے سلسلے میں پوری تحصیل وزٹ کرتے ہیں جس دوران ہمیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے سرکاری پڑتال کے دوران  تشدد کا واقعہ ہونا افسوسناک ہے پٹواری عطا محمد طور کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے پٹواری چوہدری خالد شوکت کھرل محمد ایوب ریاض عباسی و دیگر نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد مارتھ اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کامران بشیر ڈوگر سے معاملے پر نوٹس کا مطالبہ کیا ہے اگر انکو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو وہ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں