ضلع بہاولپور میں طبی فضلہ تلف کرنے کی مہم 40 ہسپتالوں اور لیبز کو نوٹس جاری

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:10

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی ہدایت پر بہاولپور اور اسکی تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنصر عباس نے انسپکٹر ماحولیات وحید مراد لاشاری اور انسپکٹر محمد علی ساگر نے بہاولپور میں کباڑ خانوں ہسپتال اور لیبز کی انسپکشن کی جس کے بعد 40 ہسپتالوں کو طبی فضلہ کی موجودگی پر نوٹسز جاری کر دیئے ویسٹ مینجمنٹ پلان کے خلاف ورزی پر ان کے خلاف استغاثہ تیار کرکے گرین کورٹ بہاولپور یا ماحولیاتی ٹربیونل لاہور میں داخل کر دیے جاے گے جہاں پر انکو بھاری جرمانے اور سزا دی جاے گی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی چلاے جاے گی تاکہ طبی فضلہ سے ہونے والے نقصان پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں