امیدوار پی پی 248 معظم کمال وینس کی صحافی وسماجی شخصیات سے اہم میٹنگ

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا پیر 20 ستمبر 2021 11:52

امیدوار پی پی 248 معظم کمال وینس کی صحافی وسماجی شخصیات سے اہم میٹنگ
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) پی پی 248 حاصل پور کے معظم کمال وینس ایڈوکیٹ سابقہ ٹکٹ ہولڈر و امیدوار ایم پی اے نے صحافی و سماجی شخصیت سعید احمد رند بلوچ اور فرینڈ گروپ کے صحافی محمد طارق رحمانی ، ملک محمد صادق بابو ، محمد ظفر عباسی محمد کاشف ، محمد اکرام ، محمد رمضان بھوہڑ , چوہدری محمد شہزاد محمد  اشرف عیسیٰ رحمانی سید مدثرحسین ملک اشفاق احمد سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا معظم کمال کا مزید کہنا تھا کہ دوستوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا پارٹی کے ٹکٹ یا پھر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا اگلہ سال الیکشن کمپین کا ہوگا جس کے لیے ابھی سے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام تک اپنا منشور پہنچایا جا سکے آج تک کسی ایم پی اے حاصل پور کی ترقی بارے نہی سوچا جس کی وجہ سے حاصل پور پسماندگی کا شکار ہے.. حاصل پور ضلع بناو تحریک کو ہم عوام کی مدد سے کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہے
سماجی شخصیت سعید احمد رند بلوچ نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ معظم کمال وینس کے ساتھ مل کر سیاسی تبدیلی لانے کی کوشش کرے گے  غریب عوام  کی خدمت کرنا ہی ہمارا منشور ہے حاصل پور کے بے شمار مسائل کو عوامی طاقت سے حل کرنے کے لیے مل کر آواز کرنا ہوگی تا کہ محرومیوں کا ازالہ ہو سکے�

(جاری ہے)

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں